QR CodeQR Code

بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیاجاسکتا ہے، آرمی چیف

7 Nov 2020 18:10

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کوارٹر ماسٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جاسکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور لاجسٹک انسٹالیشنز کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی، کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اور کوارٹر ماسٹرجنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی بھی موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ موثر اور آسان لاجسٹک سے آپریشنل تیاریوں کی صلاحیت بڑھتی ہے، اور بہتر لاجسٹک سے دشمن کی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 896486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896486/بہتر-لاجسٹک-سے-دشمن-کی-مہم-جوئی-کا-موثر-جواب-دیاجاسکتا-ہے-آرمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org