0
Saturday 7 Nov 2020 19:34

رائیونڈ میں جاری عالمی اجتماع کا تیسرا روز مکمل ہوگیا

رائیونڈ میں جاری عالمی اجتماع کا تیسرا روز مکمل ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں جاری عالمی اجتماع کا تیسرا روز مکمل ہوگیا۔ شرکاء کی آمد کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ معروف سکالر مولانا طارق جمیل اور ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے بھی اجتماع کا دورہ کیا۔ کل کے روز  بھارت سے تعلق رکھنے والے مولانا ابراہیم دہلوا بیان اور اختتامی دعا کروائیں گے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل آج کچھ گھنٹے اجتماع میں شمولیت کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ شرکاء اجتماع میں مختلف علماء کی جانب سے بیانات سننے میں مصروف رہے۔ کل کے روز پڑوسی ممالک بھارت سے تعلق رکھنے والے مذہبی سکالر مولانا ابراہیم دہلوا بیان اور اختتامی دعا کروائیں گے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے بھی اجتماع کا دورہ کیا اور اجتماع کے انتظامی معاملات سمیت سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجتماع میں شامل ہونے والوں کو کورونا ایس او پیز کے مطابق چیک کرنے کی ہدایات دیں۔
خبر کا کوڈ : 896494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش