0
Saturday 7 Nov 2020 19:53

حکومت مکمل آئینی صوبہ دے، ہمیں لالی پاپ کی ضرورت نہیں، سید علی رضوی

حکومت مکمل آئینی صوبہ دے، ہمیں لالی پاپ کی ضرورت نہیں، سید علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ وفاق ہمیں مکمل آئینی صوبہ دے، ہمیں لالی پاپ کی کوئی ضرورت نہیں۔ یادگار چوک سکردو پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی کا کہنا تھا کہ جی بی کو بااختیار صوبہ چاہیے، سابق حکمرانوں نے لالی پاپ دیا، مکمل آئینی صوبہ ہمارا بنیادی اور آئینی حق ہے، ہم اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ کرپشن اقرباپروری کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف اور ایم ڈبلیو ایم مشترکہ جدوجہد کریگی، انشاء اللہ ہماری حکومت بن کر رہے گی، میرٹ کا بول بالا ہوگا۔ پندرہ نومبر کو سکردو حلقہ ایک سے چوروں، ڈاکووں کو بھگا دینگے۔ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق آئینی حقوق دینگے، عمران خان عالمی سطح پر مسلمانوں کا دفاع کر رہے ہیں، وہ ملک میں میرٹ کی بالادستی چاہتے ہیں، اس لئے ہم نے ان کی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 896495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش