0
Saturday 7 Nov 2020 20:53

پی ڈی ایم جماعتیں ایجنڈے پر متفق، دسمبر تک حکومت کو نہیں دیکھ رہا، فضل الرحمٰن

پی ڈی ایم جماعتیں ایجنڈے پر متفق، دسمبر تک حکومت کو نہیں دیکھ رہا، فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیر اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنے ایجنڈے پر متفق ہیں، اپوزیشن کی کاوشیں کامیابی کے قریب ہیں، دسمبر تک حکومت کو نہیں دیکھ رہا۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمٰن نے مفتی محمود مرکز پشاور میں صوبائی عاملہ کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش، شمس الرحمٰن شمسی، عبدالجلیل جان، مولانا احمد علی درویش اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں 25 جولائی 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کے حوالے سے اپنے بیانئے پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانولہ کراچی اور کوئٹہ کے بعد پشاور جلسہ حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہے۔ مولانا نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک کو بچانے، آئین کے استحکام قانون و اداروں کی بالادستی اور ملک وعوام کو موجودہ حکومت سے نجات دلانے کیلئے میدان میں اتر چکی ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں پروپیگنڈوں کے باوجود مشترکہ بیانیے پر قائم ہیں، سلیکٹیڈ حکمرانوں کا زوال قریب ہے جنوری سے قبل ان شاءاللہ عوام کا غیض و غضب حکمرانوں کو گھر بھیجنے پر مجبور کردے گا۔
خبر کا کوڈ : 896500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش