0
Saturday 7 Nov 2020 21:05

پشاور جلسے کیلئے پی ڈی ایم کی ضلعی انتظامیہ سے درخواست

پشاور جلسے کیلئے پی ڈی ایم کی ضلعی انتظامیہ سے درخواست
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم ) نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں جلسے  کیلئے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی ڈی ایم جلسے کی این او سی کیلئے درخواست پانچ جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز پر مشتمل انتظامی کمیٹی نے جمع کرائی ہے۔ پی ڈی ایم نے ایک اور درخواست میں چیف کییٹل سٹی پولیس پشاور سے سکیورٹی انتظامات کی استدعا بھی کی ہے۔ پی ڈی ایم کا جلسہ 22 نومبر کو صبح 10 بجے پشاور کبوتر چوک رنگ روڈ پر منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جلسہ کی میزبانی پر عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلاف کے باعث قائدین نے مشترکہ طور پر میزبانی کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے پانچ جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز پر مشتمل انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انٹرویو کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، جمہوریت اور سول بالادستی کیلئے پیپلز پارٹی کی تین نسلوں کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول بالادستی کی جدوجہد میں ہم نے اپنے دو عظیم لیڈرز اور ہزاروں جیالے کھو دیئے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جنم بھی پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے مشترکہ اعلامیہ سے ہوا اور بلاول بھٹو کا بیانیہ پی ڈی ایم کے ایجنڈے کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے والے ناکام ہوں گے اور پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے متفقہ ایجنڈے کے ساتھ کھڑی ہے۔ نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی، جبکہ بلاول بھٹو نواز شریف سے مل کر ان تمام موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش