0
Sunday 8 Nov 2020 01:41

افغانستان، بم دھماکے میں سابق ٹی وی اینکر سمیت 3 افراد جاں بحق

افغانستان، بم دھماکے میں سابق ٹی وی اینکر سمیت 3 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت میں ایک بم دھماکے میں سابق ٹی وی اینکر یما سیواش سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر بم حملہ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں کار میں سوار افغانستان کے ٹی وی چینل طلوع کے سابق اینکر یما سیواش سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی سرنگ کا تھا جسے عین اس وقت دھماکے سے اُڑایا گیا جب وہاں سے سینٹرل بینک کی گاڑی گزر رہی تھی۔ کار میں سوار تینوں افراد بینک ملازمین تھے۔ اینکریما سیواش نے بھی حال ہی میں بینک میں ملازمت حاصل کی تھی۔

سینٹرل بینک کے میڈیا کورآرڈینیٹر عصمت اللہ کوہسار نے بتایا کہ دھماکے میں ڈپٹی منیجر آپریشن احمد اللہ انس اور ڈرائیور امین بھی جاں بحق ہوگئے۔ بینک کی کار ان ملازمین کو دفتر لانے اور گھر لے جانے کیلیے استعمال ہوتی تھی۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم گزشتہ ماہ سے افغانستان میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے چند روز قبل کابل یونیورسٹی پر حملے میں 25 طلبا جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے اور حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 896539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش