0
Sunday 8 Nov 2020 02:00

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن سے تحقیقات کی درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن سے تحقیقات کی درخواست پر خصوصی بینچ تشکیل
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل خصوصی بینچ کرے گا، جب کہ کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اپیلوں پر خصوصی بینچ سماعت کر رہا ہے، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہی ہوگی، اور اب وہی بینچ اس درخواست پر سماعت 24 نومبر کو ہی کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 896540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش