QR CodeQR Code

نومتخب امریکی صدر جو بائیڈن کا قوم سے خطاب، امریکہ کو قابل احترام بنانے کا عزم

8 Nov 2020 09:48

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے، مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے۔ 


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نومتخب صدر جو بائیڈن نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے جوڑنے کا عہد کیا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے لے مطابق انہوں نے کہا کہ جو نیلی ریاست (ڈیموکریٹس) یا لال ریاست (رپبلکن) نہیں دیکھے گا بلکہ پورا امریکہ دیکھے گا اور اپنا پورا دل و جان لگا کر اپنی قوم کے اعتماد جیتنے کی کوشش کرے گا۔ جنہوں نے میرے حق میں یا خلاف ووٹ دیا،ان سب کا صدر ہوں گا۔ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ نومنتخب امریکی نائب صد ر کملا ہیرس نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں۔ امریکی عوام نے اُمید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیا ہے۔ ہمیں محنت اور عوام کی محبت کی وجہ سے کامیابی ملی۔


خبر کا کوڈ: 896555

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896555/نومتخب-امریکی-صدر-جو-بائیڈن-کا-قوم-سے-خطاب-امریکہ-کو-قابل-احترام-بنانے-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org