0
Sunday 8 Nov 2020 13:21

اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے پھیلاؤ کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 تھری، آئی 8 فور، جی سکس 2، جی 9 ون اور سیکٹر جی 10 فور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق پانچوں سب سیکٹرز کو پیر 9 نومبر کی صبح 10 بجے سیل کیا گیا ہے، پانچوں سب سیکٹرز میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 896582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش