QR CodeQR Code

خورشید شاہ کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

8 Nov 2020 13:55

رہنما پیپلز پارٹی نے پیرول پر رہائی کے بعد اپنے چھوٹے بھائی وحید شاہ کی صاحبزادی، جن کا علالت کے باعث انتقال ہوا تھا، کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ نے جیل میں قید پیپلز پارٹی کے رہنما سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو 96 گھنٹوں کیلئے پیرول پر رہا کر دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید خورشید شاہ کو 7 نومبر سے 11 نومبر تک پے رول پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خورشید شاہ نے پیرول پر رہائی کے بعد اپنے چھوٹے بھائی وحید شاہ کی صاحبزادی، جن کا علالت کے باعث انتقال ہوا تھا، کی نماز جنازہ میں شرکت کی، خورشید شاہ بھتیجی کے سوئم میں بھی شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 896589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896589/خورشید-شاہ-کو-پیرول-پر-رہا-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org