QR CodeQR Code

بزدار صاحب آپ کے پاس کونسا مینڈیٹ ہے، عظمیٰ بخاری

8 Nov 2020 14:29

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں ترجمان پی ایم ایل نواز کا کہنا تھا کہ ”تحریک فساد “ کو قوم پر مسلط کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے حکومتی مشن کے خوفناک نتائج برآمد ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ گرفتاریاں اور جھوٹے مقدمات پی ڈی ایم کا راستہ نہیں روک سکتے، چھاپوں، گرفتاریوں اور مقدمات سے عمران نیازی اور آپ کی نااہلی چھپ نہیں سکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نواز عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بزدار صاحب آپ کے پاس کونسا مینڈیٹ ہے؟ عوام نے بلے کو نہیں شیر کو ووٹ دیے۔ لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ”تحریک فساد “ کو قوم پر مسلط کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے حکومتی مشن کے خوفناک نتائج ہوں گے۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں، کسی کو ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 896596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896596/بزدار-صاحب-ا-پ-کے-پاس-کونسا-مینڈیٹ-ہے-عظمی-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org