0
Sunday 8 Nov 2020 18:12

لاہور، گستاخانہ خاکوں کیخلاف تحریک لبیک کا تحفظ ناموس رسالت مارچ

لاہور، گستاخانہ خاکوں کیخلاف تحریک لبیک کا تحفظ ناموس رسالت مارچ
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں شالامار چوک سے لاہور پریس کلب تک ’’تحفظ ناموس رسالت مارچ‘‘ کیا گیا۔ مارچ کی قیادت مرکزی رہنما تحریک لبیک صاحبزادہ پیر اعجاز اشرفی نے کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر فرانس کیخلاف اور شان رسالت(ص) کے حق میں نعرے درج تھے۔ مارچ کے شرکاء نے فرانسیسی صدر کے تصاویر پر جوتے برسائے اور فرانس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔ لاہور پریس کلب پہنچ کر مارچ کے شرکاء نے فرانسیسی صدر میکرون کا پتلہ بھی نذر آتش کیا۔ پیر اعجاز اشرفی کا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حرمت رسول (ص) کیلئے ہر مسلمان اپنی جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے او آئی سی بھی اپنا کردار ادا کرے اور پاکستان اقوام متحدہ میں حرمت انبیاءؑ کے حوالے سے قانون سازی کروائے۔ پیر اعجاز اشرفی کا کہنا تھا کہ مغرب دوہرے معیار کا شکار ہے، جہاں ہولوکاسٹ پر تو بات کرنے کی آزادی نہیں دی جاتی مگر توہین رسالت(ص) کو آزادی اظہار کا نام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست مدینہ کے نام نہاد حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ میں جلد از جلد قانون سازی کیلئے اقدامات کریں اور اس قانون کو پاس کروایا جائے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں انبیاء کی توہین قابل گرفت جرم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 896612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش