0
Sunday 8 Nov 2020 21:35

ملتان، تاجر اتحاد کا فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، تاجر اتحاد کا فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ ملتان تاجر اتحاد پاکستان کے چیئرمین چوہدری حنیف نے کہا ہے کہ فرانس حکومت کی طرف سے سرکاری عمارتوں پر گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر پوری عالم اسلام سراپا احتجاج ہے، مسلمان رہنماوں کو متحد ہوکر جواب دینے کا وقت آگیا ہے، ماضی میں بھی گستاخانہ خاکے جریدے میں شائع کئے گئے تھے، اس گھنائونی سازش کا اصل محرک جریدہ چارلی ہیبڈو ہے مگر اس کی پشت پناہی صدر میکرون کر رہا ہے اس لئے پاکستان، عرب ممالک، خلجی ریاستوں اور ترکی میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے، ہمیں مغربی دنیا کو بتانا ہوگا کہ گستاخانہ مواد کی وجہ سے کتنے دکھی ہیں، مغربی ممالک اگر ایسے اقدامات کو بند نہیں کریں گے تو انہیں مسلمان ممالک میں شدید ردعمل کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان تاجر اتحاد پاکستان کے زیراہتمام حسن آباد گیٹ نمبر 1میں فرانس حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکے شائع ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر فرانس حکومت کے خلاف نعرے اور اپنے سفیر کو واپس بلوانے اور فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالنے کے مطالبات درج تھے، احتجاجی مظاہرے میں ملتان تاجر اتحاد پاکستان کے سرپرست اعلیٰ حاجی چوہدری محی الدین، چیئرمین چوہدری حنیف، میاں ثاقب، افضال حیدر، حسن محمود، حاجی غلام فرید، چوہدری محمد اقبال، حاجی نذیر فرشتہ، احسن علی، مستنصر منیر، محمد بلال، محمد محسن اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 896620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش