0
Sunday 8 Nov 2020 21:51

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع دعا کے رقت آمیز مناظر کیساتھ اختتام پذیر

رائیونڈ، تبلیغی اجتماع دعا کے رقت آمیز مناظر کیساتھ اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں تین روزہ تبلیغی اجتماع دعا کے رقت آمیز مناظر کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ ہزاروں افراد نے دعا میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا باقاعدہ آغاز جمعرات کے روز امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمان کے بیان سے ہوا، جس کے بعد بھارت اور بنگلہ دیش کے معروف علماء کرام نے اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اختتامی دعا سے قبل بھارت سے آئے مولانا ابراہیم دیولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی خدمت کیلئے دعوت تبلیغ دینا ہوگی تاکہ دین کی پوری دنیا میں ترویج ہو سکے۔ خطاب کے بعد مولانا ابراہیم دیولہ نے گناہوں سے معافی، مغفرت اور رزق میں برکت کیلئے خصوصی دعا کی۔

تبلیغی اجتماع میں شریک شہریوں کے مطابق علماء کرام نے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا درس دیا ہے، جس پر عمل ہو کر بہترین زندگی بسر کر سکیں گے۔ اختتامی دعا کے بعد اجتماع کے شرکاء اپنے آبائی علاقوں میں روانہ ہو گئے۔ تبلیغی اجتماع کو دو مراحل سے کم کرکے ایک مرحلہ تک محدود کیا گیا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچا جا سکے۔ اجتماع کے شرکاء کے انخلاء کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ اجتماع گاہ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک 400 ٹریفک وارڈنز تعینات تھے جبکہ 10 انسپکٹرز، 4 ڈی ایس پی اور ایک ایس پی انخلاء کے عمل کی نگرانی کرتے رہے۔ 
خبر کا کوڈ : 896622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش