0
Sunday 8 Nov 2020 22:14

پی ٹی آئی نے جی بی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا، مریم نواز

پی ٹی آئی نے جی بی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں الیکشن ابھی آیا نہیں لیکن ابھی سے دھاندلی کی شکایات کے انبار لگ گئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے جی بی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے اور دبائو ڈال پر ووٹ چوری کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ چلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مطلب یہ ہے کہ ووٹ کو چوری ہونے نہیں دینا ہے،وفاق میں پی ٹی آئی کی جعلی حکومت بہت جلد جانے والی ہے، جی بی کے عوام اس حکومت کو الیکشن کے دوران ایک اور دھکا دیدیں اور جعلی حکومت کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ جی بی کو مکمل آئینی صوبہ بنائے گی اور آئینی حقوق دیگی، جی بی کو نواز شریف نے بدل کر رکھ دیا ہے، یہاں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھائے، جو لوگ مشکل وقت میں پارٹی بدل کر لوٹے بن جاتے ہیں ان کے نزدیک عوامی ووٹوں کی کوئی قدر نہیں ہوتی، مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے والے سونے میں تولے جاتے ہیں، عوام اپنے ووٹ پر پہرہ دے کر نون لیگ کو کامیاب کرائیں۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان کی جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، یہ حکومت جا رہی ہے، آپ نے دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانا ہے اور شیر پر ٹھپہ لگانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 896626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش