QR CodeQR Code

فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں، اسد قیصر

8 Nov 2020 22:20

صوابی میں میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 21 نومبر کو رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کرینگے، رشکئی اکنامک زون سے مقامی افراد کو روزگار کے بہترین اور زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام اور خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 21 نومبر کو رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سے مقامی افراد کو روزگار کے بہترین اور زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سود کے خلاف قانون منظور کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 896628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896628/فرانس-کے-ساتھ-سفارتی-تعلقات-ختم-کرنے-پر-غور-کر-رہے-ہیں-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org