0
Sunday 8 Nov 2020 23:01

صطفیٰ کمال مشرف دور میں کراچی کو ملنے والے 300 ارب کا حساب دیں، وقار مہدی

صطفیٰ کمال مشرف دور میں کراچی کو ملنے والے 300 ارب کا حساب دیں، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے مصطفی کمال کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ولادت کراچی کے علاقے لیاری میں ہوئی، وہ کراچی کے پیدائشی باشندے ہیں، مصطفی کمال کا جلسہ ایک ناکام و فلاپ اسٹیج شو سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی متحدہ کے حکم پر صحافیوں کا دھمکیاں دینے والے آج فرشتے بنے پھر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال نے جنرل مشرف سے کراچی کے نام پر 300 ارب لئے لیکن کراچی کو کچھ نہیں دیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ مصطفیٰ کمال مشرف دور میں کراچی کو ملنے والے 300 ارب کا حساب دیں، کچھ ماہ پہلے مصطفیٰ کمال آصف زرداری کی مہربانیوں کا ترانہ پڑھ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے تسلیم کیا تھا کہ صدر زرداری کا کراچی کی ترقی میں کلیدی کردار ہے اورکل تک مصطفیٰ کمال کراچی کی ترقی کا سہرا صدر آصف علی زرداری کو دے رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصطفی کمال سانحہ بلدیہ میں ملوث حماد صدیقی پر خاموش کیوں ہوجاتے ہیں؟ پی ڈی ایم کا جلسہ لاکھوں کا سمندر تھا اور آج پی ایس پی کے جلسے میں گنتی کے لوگ تھے، کراچی کے لوگ پی ایس پی کو بلدیاتی الیکشن اور عام انتخابات میں مسترد کرچکے ہیں، کراچی کو جتنی ترقی پیپلز پارٹی کی 12 سالہ حکومت میں ملی اس کی مثال ماضی میں نہیں مل سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کراچی کی ترقی کے لئے کوشاں ہے، کراچی کے عوام بہروپیوں کو پہچان چکے ہیں اب وہ کسی دھوکہ میں نہیں آئیں گے، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے پیپلز پارٹی کا میئر منتخب ہوگا اور ان سیاسی کرداروں کا کھیل ختم ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 896637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش