0
Sunday 8 Nov 2020 23:26

یو این واچ نامی این جی او کو اسرائیل فنڈ‌ دیتا ہے، شیریں مزاری

یو این واچ نامی این جی او کو اسرائیل فنڈ‌ دیتا ہے، شیریں مزاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ یو این واچ نے وزیراعظم پر براہ راست حملہ کیا، ہمیں اسرائیلی لابیوں کی طرف سے ایسی سازشوں کی توقع تھی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یو این واچ ایک نجی اور غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ہے جس کی فنڈنگ اسرائیل کرتا ہے، یہ این جی او اب اسرائیل کا ہتھیار بن چکی ہے جسے وہ اپنی مرضی سے استعمال کر رہا ہے کیونکہ اس این جی او کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بات میں وزن ہے، عالمی سطح پر پہلی بار مضبوط مؤقف اپنایا گیا ہے، اسی وجہ سے اُن کی بات دنیا اور مسلمان ممالک نے غور سے سنی اس لیے ایسا ردعمل بھی آیا۔
خبر کا کوڈ : 896642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش