0
Sunday 8 Nov 2020 23:39

کوہلو، شادی کی تقریب میں دھماکا، بچوں سمیت 30 افراد زخمی

کوہلو، شادی کی تقریب میں دھماکا، بچوں سمیت 30 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں تقریب میں میں شریک 30 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ڈی جی خان اور ملتان میں مزید علاج کے لئے ریفر کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 896646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش