QR CodeQR Code

امریکہ کے اکثر عوام نے "زور زبردستی پر مبنی سوچ" کو ٹھکرا دیا ہے، علی شمخانی

8 Nov 2020 23:42

ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیا امریکہ کی نومنتخب حکومت یہ سوچ سمجھ رکھتی ہے کہ وائٹ ہاؤس میں نصب اسکی تصویر تلے بجائے "پینتالیسویں صدر" کے یہ عبارت تحریر کر دے: "آئندہ آنے والوں کیلئے عبرت"؟


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندے اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی شمخانی نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست پر اظہار خیال کیا ہے۔ علی شمخانی نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ٹرمپ حکومت کے خاتمے میں حیرت کی کوئی بات نہیں بلکہ یہ تاریخ کا فیصلہ ہے! انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اکثر امریکی عوام نے "زورزبردستی کو مشکلات کا حل سمجھنے پر مبنی سوچ" کو ٹھکرا دیا ہے۔ علی شمخانی نے ٹرمپ حکومت کی عبرتناک صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا امریکہ کی نومنتخب حکومت یہ سوچ سمجھ رکھتی ہے کہ وائٹ ہاؤس میں نصب اس (ٹرمپ) کی تصویر تلے بجائے "پینتالیسویں صدر" کے یہ عبارت تحریر کر دے: "آئندہ آنے والوں کے لئے عبرت"؟
 


خبر کا کوڈ: 896647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896647/امریکہ-کے-اکثر-عوام-نے-زور-زبردستی-پر-مبنی-سوچ-کو-ٹھکرا-دیا-ہے-علی-شمخانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org