0
Monday 9 Nov 2020 01:01

اپوزیشن اتحاد کا اصل ہدف حقیقی ،آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے، مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد کا اصل ہدف حقیقی ،آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 14 نومبر کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اصل ہدف ملک میں حقیقی، آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منعقد ہونے والے اجلاس میں نواز شریف اور آصف زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے سربراہی اجلاس میں شرکت کی ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا۔ امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کا اس وقت سب سے سنگین مسئلہ معاشی بحران ہے جس نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

امیر جے یو آئی (ف) نے کہا کہ 13 نومبر کو تمام پارٹیاں مشترکہ میثاق کے لیے اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گی۔ انہوں ںے کہا کہ اجلاس میں تمام پارٹیاں اپنی تجاویز لائیں گی۔ پی ڈی پی کے سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا اصل ہدف حقیقی ،آئینی اور جمہوری نظام کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 نومبر کو اسلام آباد میں سربراہی اجلاس ہو گا۔ سربراہی اجلاس کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں کراچی ہوٹل میں پیش آنے والے واقعے پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مداخلت پر دس روزمیں تحقیقات کا کہا گیا تھا لیکن تین ہفتے گزرنے کے باوجود رپورٹ سامنے نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ کے بیان پر بھی احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ فارن فنڈنگ کا کیس کیوں زیر التوا ہے؟۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ساری دنیا کو چور کہا جا رہا ہے اور عدالت میں گھیسٹا جا رہا ہے لیکن خود پر دائر مقدمات التوا کا شکار کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف ظاہر ہےکہ دال میں کچھ کالا ہے۔
خبر کا کوڈ : 896669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش