QR CodeQR Code

پی ایس پی کے سارے جلسے تاریخی ہوتے ہیں، مگر پھر بھی ہوتا کچھ نہیں، عامر خان

9 Nov 2020 01:45

سابق ڈپٹی کنوینر آفتاب شیخ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں، مگر وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، غیر جمہوری رویہ کی حمایت نہیں کریں گے، بڑوں کی لڑائی چل پڑی ہے، دیکھتے ہیں کون رہتا ہے، کون جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے سارے جلسے تاریخی ہوتے ہیں، مگر پھر بھی ہوتا کچھ نہیں ہے۔ سابق ڈپٹی کنوینر آفتاب شیخ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کے موقع پر بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا اپنا اپنا کام ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ ہیں، مگر وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری رویہ کی حمایت نہیں کریں گے، بڑوں کی لڑائی چل پڑی ہے، دیکھتے ہیں کون رہتا ہے، کون جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 896675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896675/پی-ایس-کے-سارے-جلسے-تاریخی-ہوتے-ہیں-مگر-پھر-بھی-ہوتا-کچھ-نہیں-عامر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org