QR CodeQR Code

حکومت جا نہیں رہی، آگے بڑھتی جا رہی ہے، فردوس عاشق

9 Nov 2020 08:22

اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم بی بی! دھاندلی کا بیانیہ ٹرمپ کا نہیں چلا تو آپ کا کیا چلے گا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چور مچائے شور کے مصداق آج انہیں اپنا دور یاد آ رہا ہے، جب ان کی حکومت نے گلگت بلتستان میں دھاندلی سے نتائج بدلے، نئے پاکستان میں ایسا نہیں ہو گا۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حکومت جا نہیں رہی، آگے بڑھتی جا رہی ہے اور آگے ہی بڑھتی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 896703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896703/حکومت-جا-نہیں-رہی-ا-گے-بڑھتی-ہے-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org