QR CodeQR Code

آزر بائیجان نے اہم شہر "شوشا" کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا، الہام علی یوف

9 Nov 2020 11:11

الہام علی یوف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہم نے شوشا واپس لے لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔


اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے کاراباخ کے دوسرے اہم شہر "شوشا" کو آرمینیا سے آزاد کروا لیا ہے۔ الہام علی یوف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ آج آذربائیجان کی تاریخ کا یادگار دن ہے، ہم نے شوشا واپس لے لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شوشا کی آزادی کے اعلان کے بعد باکو میں سڑکوں پر شہریوں نے جشن منایا۔ ترک صدر اردوان نے کاراباخ کے اہم شہر شوشا آزاد کرانے پر آذربائیجان کو مبارکباد دی۔ اردوان نے کہا کہ شوشا میں کامیابی پر آذربائیجان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دوسری جانب آرمینیا نے آذربائیجان کے شوشا شہر آزاد کرانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت دفاع آرمینیا کا کہنا ہے کہ نگورونو کاراباخ کے شہر شوشا میں شدید لڑائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ نگورنو کاراباخ کو بین الاقوامی طور پر آزربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن 1994ء میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ ختم ہونے کے بعد سے اس کا حکومتی انتظام آرمینیائی نسل کے لوگوں کے پاس ہے۔ حالیہ برسوں میں نگورنو کاراباخ پر آرمینیا اور آدربائیجان کے درمیان ہونے والی یہ سخت ترین لڑائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 896712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896712/ا-زر-بائیجان-نے-اہم-شہر-شوشا-کو-آرمینیا-سے-آزاد-کروا-لیا-الہام-علی-یوف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org