QR CodeQR Code

علامہ اقبال اتحاد امت کے سب سے بڑے داعی تھے، سراج الحق

9 Nov 2020 13:41

شاعر مشرق کے یوم پیدائش کے دن جاری کیے گئے اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال مسلمانوں میں فرقہ پرستی اور گروہ بندی کو پسند نہیں کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق کا شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر کہنا ہے کہ علامہ اقبال اتحاد امت کے سب سے بڑے داعی تھے۔ شاعر مشرق کے یوم پیدائش کے دن جاری کیے گئے اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ علامہ اقبال مسلمانوں میں فرقہ پرستی اور گروہ بندی کو پسند نہیں کرتے تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو ہمیشہ خودی کا درس دیا، وہ نوجوانوں کو امت کا سرمایہ افتخار سمجھتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 896745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896745/علامہ-اقبال-اتحاد-امت-کے-سب-سے-بڑے-داعی-تھے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org