QR CodeQR Code

کراچی پولیس نے مزار قائد بے حرمتی کیس جھوٹا قرار دیدیا

9 Nov 2020 15:50

پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کروا دیا اور مقدمے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات خارج کر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں مزار قائد بے حرمتی کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی کا کیس جھوٹا قرار دے دیا۔ پولیس نے استغاثہ کے اعتراضات دور کرکے حتمی چالان جمع کروا دیا اور مقدمے سے املاک کو نقصان پہنچانے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات خارج کر دیئے۔ محکمہ پراسیکیوشن نے پولیس چالان سے اتفاق کرتے چالان کو بی کلاس کردیا۔ چالان کے مطابق مریم نواز کی مزار قائد حاضری کے وقت مزار عام شہریوں کیلئے بند تھا، مزار قائد کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی مدعی مقدمہ موجود نہیں ہے، کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ واقعے کے وقت مزار قائد پر موجود نہیں تھا۔ استغاثہ نے اسکروٹنی نوٹ میں کہا کہ مزار قائد سیفٹی اینڈ مینٹیننس آرڈننس ہمارے دائرے اختیار میں نہیں آتا، اگر ایس ایچ او چاہے مزار قائد آرڈننس کیلئے براہ راست علیحدہ کیس داخل کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 896771

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896771/کراچی-پولیس-نے-مزار-قائد-بے-حرمتی-کیس-جھوٹا-قرار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org