0
Monday 9 Nov 2020 15:56

کورونا وبا، مزید 1 ہزار 650 نئے کیسز رپورٹ، 9 اموات

کورونا وبا، مزید 1 ہزار 650 نئے کیسز رپورٹ، 9 اموات
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے مزید 1 ہزار 650 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 650 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور 9 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 اور مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 981 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 340 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 881 ہے۔ اس وقت ملک میں 155 کورونا سے متاثرہ مریض ویننٹیلیٹر پر موجود ہیں، کورونا کیلئے 1856 وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں، اس وقت 1107 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جبکہ ملک کے 736 اسپتال کورونا کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش