0
Monday 9 Nov 2020 21:11

بمبئی ہائی کورٹ میں ارنب گوسوامی کی عبوری ضمانتی درخواست مسترد

بمبئی ہائی کورٹ میں ارنب گوسوامی کی عبوری ضمانتی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ بمبئی ہائیکورٹ نے آج رپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کی خودکشی کے معاملے میں ضمانت کے لئے درخواست مسترد کردی۔ ہائیکورٹ نے گوسوامی کی درخواست پر ہفتہ کے روز اپنا حکم محفوظ کرلیا تھا۔ گوسوامی اور دو دیگر افراد فیروز شیخ اور نتیش کو علی باغ پولیس نے 4 نومبر کو انوے نائک اور اس کی والدہ کی خودکشی کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے ذریعہ واجبات کی عدم ادائیگی کے سبب انہوں نے خودکشی کی تھی۔

ممبئی میں انکی رہائشگاہ سے گرفتاری کے بعد، گوسوامی کو علی باغ لے جایا گیا، جہاں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے ان کو اور دو دیگر افراد کو 18 نومبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اتوار کے روز انہیں مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ ضلع کی تلوجا جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ارنب گوسوامی کو عدالتی تحویل میں رہتے ہوئے مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پائے جانے کے بعد تلوجہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 896797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش