QR CodeQR Code

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات مشترکہ طور پر لڑیں گے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

9 Nov 2020 21:10

این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ (کانگریس پارٹی) الگ نہیں ہوئی ہے، ہم سب مل کر کانگریس پارٹی سمیت ڈی ڈی سی انتخابات لڑ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی گپکار عوامی اتحاد پلیٹ فارم سے الگ نہیں ہوئی ہے بلکہ جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کو اتحاد کے ساتھ مشترکہ طور پر لڑے گی۔ این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ (کانگریس پارٹی) الگ نہیں ہوئی ہے، ہم سب مل کر کانگریس پارٹی سمیت ڈی ڈی سی انتخابات لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر جی اے میر مجھ سے ملنے آئے، کانگریس الگ نہیں ہوئی ہے، وہ پی اے جی ڈی کے ساتھ ساتھ الیکشن لڑ ے گی۔ فاروق عبداللہ نے بتایا کہ جی اے میر  نے مجھے بتایا ہے کہ ہم متحد طور پر الیکشن لڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 896802

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896802/ضلع-ترقیاتی-کونسل-انتخابات-مشترکہ-طور-پر-لڑیں-گے-ڈاکٹر-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org