QR CodeQR Code

حکومت سندھ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنیکا فیصلہ

9 Nov 2020 22:59

ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کرچی کیلئے 3 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، آئندہ ہفتے تک نئے افسران کا تقرر ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ايڈمنسٹريٹر کراچی تبديل کرنے کا فيصلہ کرلیا، وفاق نے افتخار شالوانی کی خدمات مانگ ليں۔ ايڈمنسٹريٹر اور کمشنر کراچی کيلئے 3 ناموں پر غور شروع کر ديا گیا۔ وفاق کی جانب سے افتخار شالوانی کی خدمات واپس مانگے جانے کے بعد سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کرچی کیلئے 3 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، آئندہ ہفتے تک نئے افسران کا تقرر ہو جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو بلدیاتی نظام اور میئر کراچی کی مدت پوری ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا تھا، جبکہ سہیل راجپوت کو کمشنر کراچی مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے قبل وفاق سہیل راجپوت کی خدمات بھی واپس لے چکا ہے، جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کو کمشنر کراچی کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 896845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896845/حکومت-سندھ-کا-ایڈمنسٹریٹر-کراچی-تبدیل-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org