0
Monday 9 Nov 2020 23:10

کراچی میں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ، رقم کہاں جائیگی؟

کراچی میں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ، رقم کہاں جائیگی؟
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو 500 روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے، لیکن یہ رقم کہاں جا رہی ہے؟ شہریوں پر جرمانے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے کئے جا رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے پاس کمشنر کراچی کا اضافہ چارج بھی ہے۔ شہری کئی سوالات اٹھا رہے ہیں، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ رقم کہاں جا رہی ہے اور کس قانون کے تحت یہ جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع جنوبی کی اسسٹنٹ کمشنر سارہ جاوید اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی ایک میٹروپولیٹن شہر ہے، یہی وجہ ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کرونا وائرس کیخلاف ایس او پیز اور طے کردہ پالیسیوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ضلع جنوبی نے کہا کہ جرمانوں سے حاصل ہونیوالی رقم سندھ حکومت کے بورڈ آف ریونیو میں جمع ہے، ماسک نہ پہننے پر جرمانے کی رقم نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ میں بورڈ آف ریونیو کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کتنے افراد کے جرمانے ہوئے، اس حوالے سے اعداد و شمار روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کرائے جاتے ہیں، جو بعد ازاں کمشنر کراچی آفس بھجوا دیئے جاتے ہیں، جہاں تمام ڈیٹا جمع کرکے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھیجا جاتا ہے۔ ضلع شرقی کے اسسٹنٹ کمشنر احمد علی سومرو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے سندھ ایپیڈیمک ایکٹ 2014ء کے تحت نافذ کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش