0
Monday 9 Nov 2020 23:44

بھارت نے ایک سال کے بعد بھی کرتار پور راہداری نہیں کھولی ہے، دفتر خارجہ

بھارت نے ایک سال کے بعد بھی کرتار پور راہداری نہیں کھولی ہے، دفتر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے کورونا ایس او پیز کے تحت کرتارپور راہداری 29 جون کو کھول دی تھی لیکن بھارت نے آج تک کرتار پور راہداری نہیں کھولی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی و اتحاد کی حقیقی علامت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے 16 مارچ کو عارضی طور پر بند کی گئی تھی۔ نجی ٹی وی نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کرتارپور راہدری کے تاریخی افتتاح کا ایک سال مکمل ہو گیا ہے، کرتارپور راہداری کے کھولنے پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے اس کا دورہ کیا تھا اور اسے امید کی کرن بھی قرار دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرتارپور راہداری کا افتتاح کر کے سکھ برادری کی خواہش کو پورا کیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 896861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش