0
Monday 9 Nov 2020 23:45

ملتان، شادی ہال ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے شادی ہال بند کرنے کے احکامات مسترد کردیے 

ملتان، شادی ہال ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے شادی ہال بند کرنے کے احکامات مسترد کردیے 
اسلام ٹائمز۔ شادی ہال ایسوسی ایشن اور آل پاکستان انجمن تاجران نے حکومت کی جانب سے 20 نومبر سے 31 جنوری تک شادی ہالز بند کرنے کے احکامات کو مسترد کر دیا ہے اور اس کو معاشی قتل قرار دیتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس حوالے سے بوسن روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فسیح اللہ، صدر طارق ہانس، اسامہ حیدر قریشی، ملک سجاد وینس اور ہال ایسوسی ایشن کے چئیرمین حسن خان، صدر میاں نصرت، سرپرست اعلی طارق محبوب، جنرل سیکرٹری کاشف ظفر، فیاض الحق بھٹی، احسن چشتی، افتخار، وسیم سہیل نے کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر اس پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر عارف فصیح اللہ اور دیگر نے خطاب کرتے کہا کہ پورے پاکستان کے کاروبار، سکولز، سرکاری اور نجی ادارے، ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن شادی ہالز پر مکمل پابندی عائد کر کے ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایس او پیز کی پابندی کرا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کاروبار سے امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے جبکہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی صرف اسی شعبہ کو مختلف پابندیوں میں جکڑ کر نقصان پہنچایا گیا، کئی ماہ تک شادی ہالز بند رکھے گئے اب جبکہ دیگر کاروباروں کو اجازت دی جا رہی ہے تو ہمیں بھی ایس او پیز کے مطابق کام کرنے کی اجازت دی جائے، تاکہ اس شعبہ سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کا روزگار چلتا رہے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر انہیں کام کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 896862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش