QR CodeQR Code

امریکی اور جرمن کمپنیوں نے کورونا ویکسین تیار کرلی

10 Nov 2020 01:16

ویکسین کو کئی ممالک کی آبادی پر بڑے پیمانے پر آزمایا گیا ہے اور تجزیہ کاروں کے توقع کے برعکس اس نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، تاہم یہ اولین ابتدائی تجربات ہے اور ویکسین کی آزمائش اب تک جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کے تناظر میں ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، جس میں ایک ویکسین کو وسیع پیمانے پر آزمایا گیا ہے اور اس کے 90 فیصد نتائج سامنے آئے ہیں۔مشہور ادویہ ساز امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بایون ٹیک نے مشترکہ طور پر ایک ویکسین کی وسیع پیمانے پر آزمائش کے نتائج ظاہر کیے ہیں اور اس میں 90 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ یعنی یہ ویکسین 100 میں سے 90 افراد کو وائرس کے حملے سے بچا سکتی ہے۔ اس کے بعد ایک جانب تو ان کمپنیوں کا شہرہ ہوگیا ہے تو دوسری طرف اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کو ہلاک کرنے والے کووڈ 19 مرض کو لگام دینے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ توقع ہے کہ فائزر اور بایوین ٹیک کی یہ ویکسین سال کے اختتام تک دستیاب ہوسکے گی۔

ویکسین کو کئی ممالک کی آبادی پر بڑے پیمانے پر آزمایا گیا ہے اور تجزیہ کاروں کے توقع کے برعکس اس نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے، تاہم یہ اولین ابتدائی تجربات ہیں اور ویکسین کی آزمائش اب تک جاری ہے، جس کا سلسلہ دسمبر تک چلتا رہے گا۔ اس ماہ کے اختتام تک اس کا تمام سیفٹی ڈیٹا ظاہر کر دیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنیاں دن رات ویکسین پر کام کر رہی ہیں۔ فائزر کمپنی کے صدر دفاتر نیویارک میں ہیں جبکہ بایوین ٹیک ایک چھوٹی کمپنی ہے، جسے جرمنی اور یورپی سرمایہ کاری بینک کی مدد حاصل ہے۔ ان دونوں کمپنیوں نے کہا ہے کہ اب تک اس کے حفاظتی پہلوؤں پر خوش اسلوبی سے کام جاری ہے اور کوئی منفی ضمنی اثرات (سائیڈ افیکٹ) سامنے نہیں آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 896873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896873/امریکی-اور-جرمن-کمپنیوں-نے-کورونا-ویکسین-تیار-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org