0
Tuesday 10 Nov 2020 01:34

پاراچنار شہر میں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں

پاراچنار شہر میں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، مین شاہراہ سمیت شہر کی مختلف شاہراہیں اور سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں اور متعلقہ محکمہ کھڈوں کو مٹی سے بھر کر جان خلاصی کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی پی ضلع کرم کے رہنماء حاجی جمیل حسین طوری، سماجی رہنما جاوید جے جے، سماجی رہنماء محمد علی طوری اور دیگر نے کہا کہ پاراچنار شہر میں سڑکیں کھنڈرات بن گئی ہیں جس سے آئے روز مختلف حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اندرون شہر، اطراف خصوصاً مین شاہراہ میں جگہ جگہ بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں، جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہراہ پر سرکاری دفاتر، نادرا، ہسپتال، کالجز، سکولز وغیرہ واقع ہیں، شدید گرد و غبار کے باعث لوگ خصوصاً سکول کے ننھے بچے بچیاں مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کے نئے تعینات شدہ ایس ڈی او اور ایکسین بیشتر اوقات چھٹی پر ہوتے ہیں جس کے باعث مشکلات حل نہیں ہورہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی سے دس کروڑ روپے کی منظوری ہوگئی ہے مگر تاحال روڈوں پر کسی قسم تعمیراتی کام شروع  نہیں ہوسکا، جو کہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکٹری اور دیگر متعلقہ حکام سے اس حوالے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 896876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش