1
Sunday 8 Nov 2020 23:42

بائیڈن کی جیت سے "ٹرمپ کے یتیموں" پر سکتہ طاری ہو چکا ہے، عرب میڈیا

بائیڈن کی جیت سے "ٹرمپ کے یتیموں" پر سکتہ طاری ہو چکا ہے، عرب میڈیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی گرتی صورتحال اور جو بائیڈن کی جیت کے واضح آثار ظاہر ہو جانے کے باعث خطے کی امریکی کٹھ پتلی حکومتوں پر چھا جانے والا پراسرار سکوت سوشل میڈیا یوزرز کے درمیان ایک مقبول موضوع بن چکا ہے جسے "ٹرمپ کے یتیم" کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ قطر کے عربی اخبار "الشرق" نے اس حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ نشر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی جیت کے حوالے سے کئے جانے والے ہر اعلان پر "ابوظہبی اور قاہرہ" سے بلند ہونے والی آہ و فغاں بخوبی سنی جا سکتی ہے۔ الشرق کے مطابق ٹرمپ کی شکست کے حوالے سے بلند ہونے والی ابوظہبی و قاہرہ کے حکام کی آہ و فغاں امریکی ریپبلکنز کے رونے دھونے سے کہیں بڑھ کر ہے اور یہی مسئلہ سوشل میڈیا یوزرز کی جانب سے ان کٹھ پتلیوں کے تمسخر کا سبب بن گیا ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر انہیں "ٹرمپ کے یتیم" کا لقب دے دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے ابوظہبی کے شاہی ولیعہد کے غیر جمہوری مشیر عبدالخالق عبداللہ کے اس بیان پر تعجب کا اظہار کیا گیا تھا کہ اگر ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کامیاب ہو گیا تو اس کی یہ جیت کمزور اور غیر اہم ہو گی جبکہ صدر ٹرمپ کو اس جیت پر ناراض ہونے اور قانونی کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔ علاوہ ازیں اس سلسلے میں دبئی پولیس کے معروف چیف ضاحی خلفان کا بیان اس سلسلے کی اگلی تعجب آور کڑی اور سوشل میڈیا یوزرز کی ہنسی کا دوسرا سبب بن گیا جس میں کہا گیا تھا کہ "اخوان" سمیت متعدد شدت پسند گروہ بائیڈن کی جیت کے خواہاں ہیں۔ دوسری طرف مصر کے معروف صحافی عبدالفتاح فاید نے بھی ان مضحکہ خیز بیانات پر اظہار خیال کرتے ہوئے برملا کہا ہے کہ ہمارے ملک میں موجود ٹرمپ کے یتیموں نے پریشانی کے عالم میں اپنی سانسیں تک روک رکھی ہیں اور وہ حتی اُس (ٹرمپ) کے لئے نمازیں تک پڑھ کر دعا کر رہے ہیں درحالیکہ وہ ہماری قوم کے لئے شدید نقصاندہ ہے اور یوں یہ لوگ قوم سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش