QR CodeQR Code

ٹرمپ کا بینر "تہران" میں!!

10 Nov 2020 05:44

ایرانی شہریوں کیجانب سے تہران میں نصب کئے گئے ٹرمپ کی تصویر کے حامل بینرز پر امریکی ٹارگٹ کلنگ میں جنرل قاسم سلیمانی کی ابو مہدی المہندس اور رفقاء کے ہمراہ ہونیوالی شہادت کیجانب اشارہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرکے تحریر کیا گیا ہے کہ اے جواری ٹرمپ! تمہارے ساتھ ہمارا کام ابھی تمام نہیں ہوا! ہر شب 1 بجکر 20 منٹ پر ہمارے منتظر رہنا۔۔۔۔۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عوام کی جانب سے دارالحکومت تہران میں شکست خوردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے حامل بینرز نصب کر دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تہران میں نصب ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کے حامل بینرز پر بڑی سرخی میں امریکی صدر کی جانب سے عذر خواہی پر مبنی ایک طنزیہ جملہ تحریر کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے "دوستو مجھے معاف کر دو!" ایرانی شہریوں کی جانب سے نصب کئے گئے ان بینرز پر؛ امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں ایرانی سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور رفقاء کے ہمراہ ہونے والی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرکے تحریر کیا گیا ہے کہ اے جواری ٹرمپ! گو کہ تم ہار گئے ہو (اور امریکی حکومت میں تمہارا کام ختم ہوگیا ہے) تاہم تمہارے ساتھ ہمارا کام ابھی تمام نہیں ہوا! ہر شب 1 بجکر 20 منٹ پر ہمارے منتظر رہنا۔۔۔۔ جس کے بعد "سخت انتقام" کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 896891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896891/ٹرمپ-کا-بینر-تہران-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org