0
Tuesday 10 Nov 2020 12:45

گلگت میں فرقہ وارانہ کمیٹی بنانے کا الزام، سابق ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ اور آزاد امیدوار کو شوکاز نوٹس

گلگت میں فرقہ وارانہ کمیٹی بنانے کا الزام، سابق ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ اور آزاد امیدوار کو شوکاز نوٹس
اسلام ٹائمز۔ گلگت حلقہ ایک میں فرقہ وارانہ کمیٹی بنا کر انتخابی مہم چلانے کے الزام میں نون لیگ کے امیدوار جعفر اللہ خان اور آزاد امیدوار شفیق الدین کو چیف الیکشن کمیشنر نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے12 نومبر کو طلب کر لیا۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی کہ جعفر اللہ اور شفیق الدین نے فرقہ وارانہ کمیٹی سنی یوتھ کے نام سے بنائی ہے اور اس کمیٹی کے ذریعے حلقہ ایک میں مذہبی بنیادوں پر امیدواروں کو نامزد کیا جا رہا ہے، یہ عمل الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167b کی صریح خلاف ورزی ہے۔ امجد حسین کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر نے دونوں امیدواروں کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ حلقہ ایک گلگت میں الیکشن کو فرقہ وارانہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے اور ایک کالعدم جماعت کے سربراہ کو جعفر اللہ اور شفیق الدین نے تحریری حلف نامہ دیا ہے کہ وہ جس امیدوار کو نامزد کرینگے انہیں فیصلہ قبول ہوگا اور دیگر امیدوار کالعدم جماعت کے سربراہ کے نامزد کردہ امیدوار کے حق میں دستبردار ہوں گے۔ بعد ازاں پی پی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے چیف الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست بھی دی جس پر دونوں کونوٹس جاری کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 896940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش