QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے دوران 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

10 Nov 2020 13:02

آئی جی گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق 15 نومبر کو پولنگ کے دوران جی بی پولیس کے 4300 اور دیگر صوبوں سے 57 سو جوان الیکشن ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کے دوران 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ آئی جی گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق 15 نومبر کو پولنگ کے دوران جی بی پولیس کے 4300 اور دیگر صوبوں سے 57 سو جوان الیکشن ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق پنجاب رینجرز کے 1700، ایف سی 1100 اور جی بی سکائوٹس کے 3100 اہلکار تعینات ہوں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال نگران حکومت اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران فوج کی مدد نہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم فوجی دستوں کو سٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا۔ کسی بھی پولنگ سٹیشن پر ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے یا لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہونے کی صورت پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کریگی۔


خبر کا کوڈ: 896943

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/896943/گلگت-بلتستان-کے-عام-انتخابات-دوران-10-ہزار-سکیورٹی-اہلکار-تعینات-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org