0
Tuesday 10 Nov 2020 14:53

زلفی بخاری سکردو پہنچ گئے

زلفی بخاری سکردو پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانی سید زلفی بخاری سکردو پہنچ گئے۔ سکردو ایئرپورٹ پر تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں نے زلفی بخاری کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان انتخابات میں پارٹی کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے زلفی بخاری کو گلگت بلتستان جانے کا حکم دیا تھا۔ زلفی بخاری جی بی مین موجود وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے ساتھ مل کر انتخابی مہم چلائیں گے۔ منگل کے روز زلفی بخاری نے سکردو پہنچتے ہی پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش