0
Tuesday 10 Nov 2020 16:28

پشاور جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی، شوکت یوسفزئی

پشاور جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائیگی، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر محنت اور پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بڑے جلسے عوامی حمایت کا پیمانہ ہے تو عمران خان کے جلسے آج بھی 11 جماعتی جلسوں سے بڑے ہیں۔ صوبائی وزیر محنت اور کلچر شوکت یوسفزئی نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپوزیشن کے بعض بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ اپوزیشن صرف باتیں کرتی ہے اور باتوں کے ذریعے حکومت گرانا چاہتی ہے، بڑے جلسے عوامی حمایت کا پیمانہ ہے تو عمران خان کے جلسے آج بھی 11 جماعتی جلسوں سے بڑے ہیں، سوات اور حافظ آباد کے جلسے ٹریلرز تھے، اس سے اپوزیشن کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، پشاور جلسے کے حوالے سے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، ان کو صورتحال کا ادراک ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو کسی کو روکیں گے نہ ہی جلسوں میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ڈالیں گے، جماعت اسلامی اپنی سیاست کھو چکی ہے نہ ادھر کی رہی نہ ادھر کی رہی، مانگی تانگی سینٹ سیٹ کی مدت بھی ختم ہونے جا رہی ہے، سراج الحق صاحب اپنی سیاست پر ضرور نظر ثانی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو عمران خان فوبیا ہوچکا ہے، گلگت بلتستان میں ان دونوں پارٹیوں کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، بلاول کی عمر کم ہے، شاید ان کو کسی نے نہیں بتایا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پیپلز پارٹی کا تھا، یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے سندھ کا کباڑا کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 896988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش