0
Tuesday 10 Nov 2020 17:04

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 2 ماہ کے دوران 1317 کورونا کیسز

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 2 ماہ کے دوران 1317 کورونا کیسز
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایک ہزار 317 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایک لاکھ 45 ہزار 859 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک لاکھ 31 ہزار 913 ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے، 1317 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ 12 ہزار 629 کورونا ٹیسٹس کے نتائج کا انتظار ہے۔ اس طرح سندھ کے تعلیمی اداروں میں یومیہ 22.3 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں اور تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع شرقی کے تعلیمی ادارے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، جہاں 251 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے علاوہ ضلع وسطی میں 208، کورنگی میں 127، جنوبی میں 40، غربی میں 29 اور ملیر میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کے تعلیمی اداروں سے 85، ٹھٹہ میں 62، جامشورو میں 61، مٹیاری میں 49، سکھر میں 45، میرپورخاص سے 35، تھرپارکر میں 20، ٹںڈو محمد خان میں 11 اور ٹنڈوالہیار کے تعلیمی اداروں سے 4 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 896991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش