0
Tuesday 10 Nov 2020 21:49

چین سے ملکر کورونا ویکسین تیار کر رہے ہیں جو ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے، وزیراعظم

چین سے ملکر کورونا ویکسین تیار کر رہے ہیں جو ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے، وزیراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ چین کے ساتھ ملکر کورونا ویکسین تیار کر رہے ہیں، جو ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاؤن تنظیم کی سربراہ کونسل کے اجلاس سے وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی یکجہتی اور تعاؤن مشکل وقت سے گزرنے کیلئے نہایت کار آمد ہوگا، جبکہ شنگھائی تعاون تنظیم نے 2 دہائیوں میں بے پناہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، پاکستان نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے غریبوں کو بھوک سے بچایا،، جبکہ کورونا کے دوران ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پذیر ملکوں کی مدد کرنی چاہیے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کورونا ویکسین پر جاری کام کی پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ ملکر کورونا ویکسین تیار کر رہے ہیں، جو ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ہے، پاکستان چین کی کورونا وائرس سے لڑنے کی حکمت عملی کو سراہتا ہے۔ وزیراعظم نے افغان صورتحال سے متعلق دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر سے ہوشیار، خبردار رہنا چاہیے، جو افغانستان میں امن نہیں چاہتے۔
خبر کا کوڈ : 897042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش