QR CodeQR Code

لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگرد کو 9 سال قید کی سزا سنا دی

10 Nov 2020 22:00

پولیس نے ریلوے سٹیشن سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم لیاقت علی کیخلاف چالان پیش کیا تھا۔ ملزم کیخلاف پولیس نے رواں برس ہی مقدمہ درج کیا، اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب وہ خودکش جیکٹ سامان میں رکھ کر لے جا رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن سے خود کش جیکٹ سمیت پکڑے جانیوالے دہشت گرد لیاقت علی کو 9 سال قید اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پولیس نے ریلوے سٹیشن سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم لیاقت علی کیخلاف چالان پیش کیا تھا۔ ملزم کیخلاف پولیس نے رواں برس ہی مقدمہ درج کیا، اس کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب وہ خودکش جیکٹ سامان میں رکھ کر لے جا رہا تھا۔ چالان آنے پر اس کی باقاعدگی سے سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو خود کش جیکٹ رکھنے پر 7 سال قید اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا، جبکہ اسلحہ رکھنے پر ملزم کو 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔


خبر کا کوڈ: 897046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897046/لاہور-انسداد-دہشتگردی-عدالت-نے-دہشتگرد-کو-9-سال-قید-کی-سزا-سنا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org