QR CodeQR Code

کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، نواز شریف

10 Nov 2020 22:31

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر نواز شریف نے کہا کہ خود کو بچانے کے لیے جونیئر افسران کو قربان کرنے کی یہ روش قابلِ مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کراچی واقعے سے متعلق فوج کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔ لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر کہا کہ کراچی واقعے کی انکوائری رپورٹ اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر نواز شریف نے کہا کہ خود کو بچانے کے لیے جونیئر افسران کو قربان کرنے کی یہ روش قابلِ مذمت ہے۔ واضح رہے کہ آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ کراچی واقعے میں ملوث سندھ رینجرز اور انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 897058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897058/کراچی-واقعے-کی-انکوائری-رپورٹ-اصل-حقائق-پر-پردہ-ڈالنے-ناکام-کوشش-ہے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org