0
Wednesday 11 Nov 2020 01:17

ورلڈ بینک کی پاکستان کو سستی بجلی کے حصول میں مدد کی پیشکش

ورلڈ بینک کی پاکستان کو سستی بجلی کے حصول میں مدد کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کی توانائی ضروریات کے حوالے سے تازہ سروے رپورٹ جاری کردی۔ عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو سورج اور ہوا سے توانائی کے حصول پر تیزی سے عمل درآمد کرنا چاہیے کیونکہ متبادل توانائی میں ہی پاکستان کے پاور سسٹم کا مستقبل ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 2030ء تک کم از کم 30 فیصد بجلی شمسی توانائی اور ہوا سے حاصل کرنا ہوگی، متبادل توانائی سے نہ صرف لاگت اور گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ اگلے 20 سال میں پاکستان کو 5 ارب امریکی ڈالر کے اخراجات کی بچت ہوگی۔

کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نجی بن حسین نے کہا کہ متبادل توانائی سے فوری اور طویل مدتی معاشی اور ماحولیاتی فوائد حاصل ہوں گے، ہم 2030ء تک سستی اور قابل اعتماد بجلی کے حصول میں پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے لئے زیادہ طویل المدتی پالیسی پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور گھریلو و درآمد شدہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی لائی جانی چاہے، پاکستان کو لوڈشیڈنگ کے چکر کو دہرانے سے بچنے کی ضرورت ہے جس کے لیے متبادل توانائی کے منصوبوں اور ٹرانسمیشن سسٹم سے وابستہ سرمایہ کاری کا عمل فوری شروع کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 897091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش