0
Wednesday 11 Nov 2020 08:17

امریکا، 60ہزار سے زائد کورونا مریض ہسپتال داخل

امریکا، 60ہزار سے زائد کورونا مریض ہسپتال داخل
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ منگل کو سب سے زیادہ افراد بیماری کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل کیے گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے منگل کو سب سے زیادہ 60 ہزار سے زائد افراد کو بیماری کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور تفصیلات جمع کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ منگل کو مجموعی طور پر 61 ہزار 694 افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ اس سے قبل سب سے زیادہ 59 ہزار 670 افراد کو 15 اپریل کو ہسپتالوں میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ کئی ماہرین صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ امریکا میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ امریکا میں اب تک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 897116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش