0
Wednesday 11 Nov 2020 09:19

جوبائیڈن کو "ہلال پاکستان" کب اور کیوں ملا؟

جوبائیڈن کو "ہلال پاکستان" کب اور کیوں ملا؟
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن دو بار پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے 2008ء اور2011ء میں پاکستان کا دورہ کیا۔ سال 2008ء میں جوبائیڈن نے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا پیکج تیار کیا تھا، اسی سال انہیں پاکستان کی مسلسل حمایت پر ہلال پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے پاکستان کیلئے ایک اعشاریہ 5 بلین ڈالر غیر فوجی امداد کی حمایت کی تھی۔ یاد رہے کہ احترام اور عزت کے لیے دیے جانے والے اعزازات میں سے ہلال پاکستان، نشانِ پاکستان کے بعد دوسرا بڑا اعزاز ہے۔ نومنتخب امریکی صدر 2008ء کے بعد 2011ء میں پاکستان آئے اور اس وقت کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتیں کی تھیں۔ جوبائیڈن یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے امریکی تھے۔اس سے قبل 1983ء میں لیفٹیننٹ کرنلرونالڈ سپیئرز کو جنرل ضیاء الحق کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ 2006ء میں امریکی سفیر ریان کروکر کو پاکستان میں خوفناک زلزلے کے بعد پاکستان کی مدد کرنے کے صلے میں صدر پرویز مشرف کی جانب سے ہلال پاکستان سے نوازا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 897123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش