QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 21 افراد جاں بحق

11 Nov 2020 09:43

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ کر 21 ہزار ہو گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 48 ہزار 184 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 098 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 065 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 21 ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 897127

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/897127/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-سے-24-گھنٹوں-مزید-21-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org