0
Wednesday 11 Nov 2020 11:18

کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط نہ کی تو جون والے حالات دوبارہ آسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کو سنجیدہ لینےکی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیماری میں تیزی سے اضافے کے نتیجے میں ہمارے نظام صحت پر بھی دباؤ آئے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اگر احتیاط نہ برتی تو جون والے حالات دوبارہ آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 21 افراد دم توڑ گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہے۔ پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 20 ہزار 65 افراد صحتیاب ہوگئے اور 21 ہزار 98 زیر علاج ہیں۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 51 ہزار352 اور پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 831 ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار 69، اسلام آباد 22 ہزار 432، بلوچستان 16 ہزار 195، آزاد کشمیر 4 ہزار 911 اور گلگت میں 4 ہزار 394 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 429 اور سندھ میں 2 ہزار 690 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 294، اسلام آباد 247، بلوچستان 154، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 114 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 897139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش